ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / برلن:36لاکھ ڈالرمالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی سازش ناکام

برلن:36لاکھ ڈالرمالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی سازش ناکام

Thu, 16 Jun 2016 17:45:03    S.O. News Service

منشیات اسمگلنگ کے شبے میں تین مشتبہ لبنانی گرفتار

برلن،16جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن پولیس نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 80 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لینے کے بعد منشیات اسمگلنگ کے شبے میں دولبنانی نژاد تاجروں اور ان کے تیسرے ساتھی کو حراست میں لے کران سے تفتیش شروع کی ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ضبط کی گئی ہیروئن کی مالیت 3 ملین یورو یعنی 36 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے برلن میں ایک مشتبہ کار کی تلاشی لی جس میں سفری بیگ اور تھرموپلاسٹک بیگوں میں بھاری مقدار میں ہیروئن ٹھونسی گئی تھی۔پولیس نے 36 سالہ ایک مشتبہ لبنانی تاجر کو حراست میں لیا ہے۔ شبہ ہے کہ وہ برلن میں ہیروئن کی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ پولیس نے ایک دوسرے 23 سالہ لبنانی کوبھی حراست میں لیا ہے جب کہ 46 سالہ ایک لبنانی نژاد جرمن سے بھی اس حوالے سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔پولیس کا ماننا ہے کہ حالیہ تاریخ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کی یہ سب سے بڑی ناکام کوشش ہے۔ خیال رہے کہ یورپی یونین میں منشیات پر نظر رکھنے والی یورپ آبزرویٹری یوروپول پولیس کے مطابق یورپی یونین کے ملکوں میں سالانہ 6.8 ارب یورو کی ہیروئن اسمگل کی جاتی ہے۔ سنہ 2013ء کے بعد جہاں بیرون ملک سے پہنچائی جانے والی منشیات کے پکڑے جانے کے واقعات میں تیزی آئی ہے وہیں بلیک مارکیٹ میں منشیات کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔


Share: